پی ٹی آئی فنڈز کی قلت کا شکار۔اسلام آباد مارچ کیسے مینیج ہوگا؟
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ابتدائی طور پر 27 ستمبر کے احتجاج میں 20 لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے کا دعویٰ کیا تھا
فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مبینہ طور پر مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے بعد 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب اعلان کردہ مارچ کے اخراجات کے حوالے سے بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
صحافی منیب فاروق کے مطابق بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کے ہمدردوں اور کارکنوں کی جانب سے پارٹی سیکریٹریٹ کے اخراجات کے لیے بھیجی جانے والی رقم میں سے تقریباً 25 سے 30 لاکھ روپے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پراسیس نہ کیے جانے کے باعث واپس چلے گئے۔
اس معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی کو درپیش مبینہ مالی مشکلات کے تناظر میں یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے لیے درکار اخراجات کا انتظام کس طرح کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ابتدائی طور پر 27 ستمبر کے احتجاج میں 20 لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے یہ تعداد بڑھا کر 40 لاکھ تک پہنچنے کا دعویٰ کیا۔