کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

اطلاع ملنے کے بعد کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔

September 13, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا فیس بک

فوٹو سوشل میڈیا فیس بک

کراچی: کورنگی کے علاقے ویٹا چورنگی میں الشمس کانٹے کے قریب ایک گارمنٹس فیکٹری کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی، جبکہ کسی بھی ممکنہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کے پیش نظر کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق ابتدائی طور پر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی مزید تفصیلات اور وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔