صوبوں کی تقسیم پر مشاورت،رانا ثناء اللہ کی سینئر صحافیوں سے ملاقات

یہ مشاورتی نشست لاہور کے علاقے گلبرگ میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی رہائش گاہ پر ہوئی

September 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، جس میں ملک میں صوبوں کی تقسیم اور انتظامی معاملات سے متعلق مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

یہ مشاورتی نشست لاہور کے علاقے گلبرگ میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ملاقات میں چیف وہپ رانا ارشد سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں زبیر گل، رانا عمران، غلام مصطفیٰ اور ڈاکٹر سعید الٰہی نے شرکت کی۔

نشست میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ، سلیم بخاری، حفیظ اللہ نیازی، نوید چودھری، پرویز بشیر، منصور علی خان، سلمان غنی، نجم ولی، محمد عثمان اور محمد عاصم نصیر بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ احمد بلال محبوب، سلمان حسن، اظہر جاوید، نوشاد علی، یاسر شامی، گوہر بٹ، عمر اسلم، حسین پراچہ اور عثمان شامی سمیت دیگر سینئر صحافیوں نے بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

ملاقات کے دوران صوبوں کی ممکنہ تقسیم سمیت ملکی انتظامی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔