راولپنڈی:سواں پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
پولیس کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
September 13, 2026 · قومی
راولپنڈی:سواں پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
راولپنڈی میں سواں پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔