حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے، بیرسٹر گوہر

پنجاب حکومت سہیل آفریدی کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، چیئرمین تحریک انصاف کا بونیر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اظہارِ خیال۔

September 13, 2026 · قومی
حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے، بیرسٹر گوہر

حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اختلافِ رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔ بونیر میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 14 ستمبر کو میانوالی سے اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے، سہیل آفریدی 14 ستمبر کو میانوالی، فیصل آباد اور 15 ستمبر کو لاہور جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرامن اور آئین و قانون کے مطابق اسٹریٹ موومنٹ کریں گے، پی ٹی آئی کارکنان اپنے وزیراعلیٰ کا بھرپور استقبال کریں۔ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پرامن طریقے سے آئیں گے، پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے اور پکڑ دھکڑ سے گریز کیا جائے، سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے، حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔