وزیر داخلہ کا بیان: استعفے کے معاملے پر رانا ثناء اللہ کا دلچسپ ردعمل سامنے آ گیا
حفیظ اللہ نیازی کے سوال پر وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ محسن نقوی خود کریں۔
نئے صوبوں کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، مشترکہ اجلاس سے منظوری پر ریفرنڈم ہوگا: رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ بات وزیر داخلہ محسن نقوی کے سوچنے کی ہے کہ کون سی بات انہیں استعفٰی دے کر کرنی چاہیے اور کون سی استعفے کے بغیر۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ خان نیازی نے ان سے سوال کیا تھا کہ صوبوں کا پراجیکٹ لانچ کرنے والے وزیر سے وزیراعظم نے سوال کیوں نہیں کیا؟
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ مذکورہ وزیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر یہ بات کرنی چاہیے تھی کہ نظام ناکام ہو گیا ہے۔ اس پر رانا ثناء اللہ نے اپنے روایتی انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے یہ دلچسپ جواب دیا۔