عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنا دی، شوبز شخصیات اور مداحوں کی مبارکباد۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنا دی، شوبز شخصیات اور مداحوں کی مبارکباد۔
**عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ان کے شوہر سلیم کریم کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، جس کا اعلان اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر کیا۔**
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ہم منصوبے بناتے ہیں اور پھر اللہ کے منصوبے ہوتے ہیں۔ اس خوشخبری کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا اور ان کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی۔
شوبز انڈسٹری کی متعدد نامور شخصیات نے ماہرہ خان کو زندگی کے اس نئے سفر پر مبارکباد دی۔ اداکارہ مایا علی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دونوں کے لیے بے حد خوش ہیں اور دل سے ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔ صبور علی، یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی کمنٹس کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی اکتوبر 2023 میں بھوربن میں ایک پروقار تقریب میں ہوئی تھی، جبکہ ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے جو 2009 میں پیدا ہوا تھا۔ ایک اور پیشرفت کے مطابق، ماہرہ خان رواں سال کے ٹورانٹو انٹرنیشنل فیسٹیول 2026 میں بھی شرکت کریں گی جہاں انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں “”مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ”” سے نوازا جائے گا۔