پنجگور میں آپریشن ردالفتنہ3 کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

September 21, 2026 · اہم خبریں
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام،4 مبینہ حملہ آور ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام،4 مبینہ حملہ آور ہلاک

 

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔