محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش،چار رکنی ٹیم کرکٹر سے سوالات کرےگی
فارنزک تجزیے سے متعلق نوٹس، تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور تین انسپکٹر شامل
محمد رضوان کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 160 کے تحت نوٹس کیا گیا تھا۔ فوٹو فائل
لاہور: قومی کرکٹر محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) میں پیش ہوگئے۔
محمد رضوان کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 160 کے تحت نوٹس کیا گیا تھا، جبکہ ان سے ضبط شدہ ڈیوائس کے فارنزک معائنے اور تجزیے کے لیے تعاون طلب کیا گیا تھا۔
پیشی کے موقع پر محمد رضوان صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیے بغیر مسکراتے ہوئے چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی چار رکنی ٹیم محمد رضوان سے سوالات کرے گی، تحقیقاتی ٹیم میں ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور تین انسپکٹر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ محمد رضوان اس سے پہلے بھی این سی سی آئی اے میں پیش ہو چکے ہیں۔ این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو موبائل فون کے فارنزک اور تجزیے کے لیے نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔