پنجاب میں اسکولوں کے موسم سرما کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
تعلیمی اداروں کے اوقات 16 اکتوبر سے 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔
پنجاب میں اسکولوں کے موسم سرما کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کے لیے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت تعلیمی اداروں کے اوقات 16 اکتوبر سے 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ میں چلنے والے اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر ڈیڑھ بجے چھٹی ہوگی، جبکہ جمعے کے روز اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں کے لیے بھی نئے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک صبح کی شفٹ صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی، جبکہ شام کی شفٹ دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگی۔
جمعے کے روز ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہوگی اور شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نئے اوقات کار پر عمل درآمد کی مدت 31 مارچ 2027 تک مقرر کی گئی ہے۔