سہیل آفریدی کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست نمٹا دی گئی
صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد درخواست کی افادیت ختم ہوچکی ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان
October 15, 2026 · قومی
سہیل آفریدی کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست نمٹا دی گئی
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دی
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا ہے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد درخواست کی افادیت ختم ہوچکی ہے۔
عدالت نے انہی وجوہات کی بنا پر درخواست پر مزید کارروائی جاری رکھنے کے بجائے اسے نمٹانے کا فیصلہ کیا۔