فرانس میں مظاہرین نے آگ لگا دی، تاریخی ٹاور گر گیا

تاریخی عمارت کا بیشتر حصہ تباہ ہوچکا ہے اور نقصان کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مقامی پریفیکٹ موریس باراٹے

October 18, 2026 · امت خاص
فرانس میں مظاہرین نے آگ لگا دی، تاریخی ٹاور گر گیا

فرانس میں مظاہرین نے آگ لگا دی، تاریخی ٹاور گر گیا

فرانس کے شہر لیموژ میں 143 سال پرانے سٹی ہال میں آگ لگنے سے تاریخی عمارت کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تفصیلات کے مطابق 17 اکتوبر 2026 کو پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو میں عمارت کو شعلوں کی لپیٹ میں اور اس کی چھت کے حصے کو گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ فرانس میں مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران پیش آیا، جہاں بعض مقامات پر احتجاج پُرتشدد صورت اختیار کرگیا۔ جس نقاب پوش افراد کی جانب سے پولیس کی گاڑی جلانے، کھڑکیوں کے شیشے توڑنے اور عمارت کے اندر آگ لگانے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں:۔ فرانس میں بڑے پیمانے پر مظاہرے، ساڑھے پانچ لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے، 400 گرفتار

مقامی حکام کے مطابق آگ کے باعث سٹی ہال کی چھت منہدم ہوکر نچلی منزلوں پر جاگری، جبکہ عمارت کے مغربی حصے کے علاوہ باقی حصوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ مقامی پریفیکٹ موریس باراٹے نے کہا کہ تاریخی عمارت کا بیشتر حصہ تباہ ہوچکا ہے اور نقصان کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔