میری بیٹی نے قرآن شروع سے آخر تک پڑھا، بل کلنٹن کا اعتراف

میں اس بات سے سخت نالاں ہیں کہ لوگ مسلمانوں کو صرف ان کے دین کی وجہ سے تنقید اور تحقیر کا نشانہ بناتے ہیں۔

October 21, 2026 · بام دنیا, ویڈیوز
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا قرآن کریم اور مسلمانوں کے حوالے سے ایک اہم بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی چیلسی کلنٹن نے مقدس کتاب قرآن مجید کا شروع سے آخر تک مطالعہ کیا ہے۔

ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا کہ وہ اس بات سے سخت نالاں ہیں کہ لوگ مسلمانوں کو صرف ان کے دین کی وجہ سے تنقید اور تحقیر کا نشانہ بناتے ہیں۔

بل کلنٹن کا کہنا تھا میں مسلمانوں کو محض مسلمان ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانے سے تنگ آ چکا ہوں۔ قرآن مجید کہتا ہے اور یہ بات مجھے پہلی بار اپنی بیٹی سے معلوم ہوئی جس نے قرآن کریم شروع سے آخر تک پڑھا ہےکہ خدا نے تمام انسانوں کو مختلف بنایا ہے تا کہ ہم ایک دوسرے سے سیکھ سکیں اور ایک دوسرے کو جان سکیں۔

سابق صدر نے اسلام کے آفاقی پیغام اور تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو باہمی احترام، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا پر بل کلنٹن کے اس بیان کو وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے اور اسے مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری کے لیے ایک مثبت پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔