برازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہو گئے
ایل دا سلوا نے 51.75 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف کے حصے میں 48.25 فیصد ووٹ آئے۔
برازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہو گئے
برازیل میں بائیں بازو کے رہنما لوئیز اناسیو ایل دا سلوا نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فراہم کردہ انتخابی اعداد و شمار کے مطابق انہوں نے دائیں بازو کے امیدوار بولسونارو کو شکست دی۔ ایل دا سلوا نے 51.75 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف کے حصے میں 48.25 فیصد ووٹ آئے۔
انتخابات کے روز ووٹنگ کے وقت میں بھی توسیع کی گئی۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق سپریم کورٹ نے شہریوں کو سفری اور ٹرانسپورٹ کی مشکلات کے پیش نظر پولنگ کا وقت دو گھنٹے بڑھانے کا حکم دیا، جس کے بعد ووٹنگ شام 7 بجے تک جاری رہی۔
ایل دا سلوا اس سے قبل 2003 سے 2011 تک دو مرتبہ برازیل کے صدر رہ چکے ہیں، جبکہ 2023 میں تیسری بار اقتدار میں آئے تھے۔ تازہ انتخابی کامیابی کے بعد وہ برازیل کی تاریخ میں چار مرتبہ صدر منتخب ہونے والے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔