ایران پر آج حملہ نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا بیان سامنے آگیا
ایران سے متعلق دو خفیہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں، تاہم دونوں رپورٹس میں مختلف معلومات پیش کی گئی ہیں۔
ایران پر آج حملہ نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا بیان سامنے آگیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آج ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ آج حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران سے متعلق دو خفیہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں، تاہم دونوں رپورٹس میں مختلف معلومات پیش کی گئی ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر نے ایران پر ممکنہ حملے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی کارروائی اگلے ہی روز ہوسکتی ہے، تاہم تہران کے ساتھ کسی بڑے معاہدے تک پہنچنے کا امکان بھی موجود ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے کو اب تک بہتر انداز میں آگے بڑھایا گیا ہے، تاہم ممکن ہے کہ باقی معاملات کو نمٹانے کے لیے مزید اقدامات کرنا پڑیں۔
امریکی صدر کے تازہ بیان کے بعد ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی اور سفارتی مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔