اسرائیل میں 70 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل،نیتن یاہو اور اپوزیشن اکثریت سے محروم

ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے اور حتمی نتائج سامنے آنے تک نشستوں کی تعداد میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

October 28, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
اسرائیل میں 70 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل،نیتن یاہو اور اپوزیشن اکثریت سے محروم

اسرائیل میں 70 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل،نیتن یاہو اور اپوزیشن اکثریت سے محروم

اسرائیل میں انتخابات کے نتائج کی گنتی جاری ہے، تاہم 70 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے باوجود کوئی بھی سیاسی اتحاد حکومت بنانے کے لیے واضح اکثریت حاصل کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔

مرکزی الیکشن کمیٹی کے مطابق سابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا اتحاد اب بھی سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ آگے ہے، تاہم اس کی نشستوں کی تعداد کم ہو کر 54 رہ گئی ہے۔

دوسری جانب گاڈی آئزنکوٹ کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کو بھی دو نشستوں کا نقصان ہوا ہے، جس کے بعد اس کی مجموعی نشستیں 47 رہ گئی ہیں۔

عرب جماعتوں کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب ان کے پاس 19 نشستیں ہیں۔ اسرائیلی پارلیمان، جسے کنیسٹ کہا جاتا ہے، میں حکومت بنانے کے لیے کم از کم 61 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہیں۔

موجودہ نتائج کے مطابق کوئی بھی اتحاد مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔ تاہم ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے اور حتمی نتائج سامنے آنے تک نشستوں کی تعداد میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔