تھرپارکر میں درندگی: بھینس کے پیٹ میں 6 فٹ لمبی کلہاڑی پیوست

وٹرنری ڈاکٹروں نے کلہاڑی نکال لی، ایس ایس پی کی ملزمان کیخلاف کارروائی کی یدایت

November 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مٹھی: اسلامکوٹ کے گاؤں تھاریو ہالیپوتہ میں بھینس کو کلہاڑی مار دی گئی، کلہاڑی پیٹ میں پھنس گئی، اطلاع پر محکمہ وٹنرری کے ڈاکٹروں نے پہنچ کر کلہاڑی نکالی۔

واقعے کا ایس ایس پی تھرپارکر نے نوٹس لے کر اسلامکوٹ پولیس کو ملوث افراد خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

اسلامکوٹ کے گاؤں تھاریو ہالیپوتہ میں نامعلوم افراد نے بھینس کو کلہاڑی ماردی اور کلہاڑی پیٹ اندر پھنس گئی،بھینس زخمی حالت میں جنگل سے گاؤں پہنچی جہاں پر بھینس مالک نے کلہاڑی نکالنی کی کوشش کی مگر کلہاڑی نکل نہیں سکی،جس بعد محکمہ وٹنرری کے ڈاکٹروں کو اطلاع دی گئی اور وٹنرری ڈاکٹروں نے پہنچ کر پیٹ سے چھ فٹ اندر پھنسی کلہاڑی نکالی جو ڈنڈے سمیت تھی۔

مویشی مالک غلام رحیم کا کہنا تھا کہ میری بھینسیں جنگل میں تھی، واپس گھر آئیں تو بھینس کو کلہاڑی لگی ہوئی تھی جو ڈنڈے سمیت پیٹ میں پھنسی ہوئی تھی اور خون بہہ رہا تھا۔

انہوں نے ملزمان خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔واقعے کا ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے بھی نوٹس لے کر اسلامکوٹ پولیس کو ملوث افراد خلاف انکوائری کرکے کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی عوام کی جان و مال اور املاک کا تحفظ ذمہ داری ہے، اسلامکوٹ پولیس کو انکوائری کرکے ملوث ملزمان خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے،ایسے احکامات ملنے بعد اسلامکوٹ پولیس نے گاؤں تھاریو ہالیپوتہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔