کراچی سینٹرل جیل میں کرنٹ لگنے سے سزائے موت کا قیدی ہلاک

امجد سزائے موت کا قیدی تھا، اس کی صدر کے پاس رحم کی اپیل گئی ہوئی تھی ، جیل حکام

November 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: سینٹرل جیل کی بیرک میں کرنٹ لگنے سے ایک قیدی ہلاک ہوگیا۔ 

جیل حکام کے مطابق امجد سزائے موت کا قیدی تھا اور اس کی صدر کے پاس رحم کی اپیل گئی ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی، قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی امجد پر زیادتی کے مقدمات درج تھے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔