پاکستان مینز اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی
فائنل کل کھیلا جائے گا، پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا کی ٹیم سے ہوگا
اسلام آباد : پاکستان مینز سکواش ٹیم ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دے دی، فیصلہ کن معرکے میں کل کوریا سے مقابلہ ہوگا۔
پاکستان مینز سکواش ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
سیمی فائنل کے پہلے سنگلز مقابلے میں پاکستان کے عاصم خان نے ہانگ کانگ کے وانگ چی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی، دوسرے سنگلز مقابلے میں نور زمان نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی مسلسل فتوحات کے نتیجے میں قومی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
خیال رہے ایشین اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا کی ٹیم سے ہوگا۔