سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
تین نئے کھلاڑیوں کی پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت، پہلا مقابلہ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال، نوجوان فاسٹ بولر علی شبیر، بیٹر محمد طیب عارف اور فاسٹ بولر ثاقب خان کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
طیب عارف، علی شبیر اور ثاقب خان پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ تینوں کھلاڑی 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پیٹرنز الیون کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔
دوسری جانب علی عثمان اور عبداللہ فضل کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
پاکستان کا 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ
پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، علی شبیر، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد سلیمان، محمد طٰہٰ، محمد طیب عارف، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سمیر منہاس، ثاقب خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔
Pakistan's updated Test squad for the two-match series against Sri Lanka 🇵🇰🏏#PAKvSL | #PakistanCricket pic.twitter.com/wMmkX8z8LH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 7, 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔