چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے فیصلے کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
November 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
وزارت مذہبی امور کے اعلان کے بعد ملک بھر میں یکم جمادی الثانی جمعرات 12 نومبر کو ہو گی۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے فیصلے کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔