ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ۔دالیں مہنگی ہوگئیں۔ادارہ شماریات

 

ملک میں رواں ہفتہ 27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی اوسط 20 روپے 66 پیسے فی کلو اور گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 9 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا جبکہ دال مونگ 2 روپے 59 پیسے فی کلو اور دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے دودھ، انڈے، دہی، بیف اور مٹن بھی مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات نے بتایاکہ ایک ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔