وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ختم کرنے کے امکانات کم ہیں۔
شیخ رشید نے کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ جہانگیرترین کو پاکستان تحریک انصاف میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا نام پی ٹی آئی ہے اور اس کے بغیر کچھ نہیں۔
عمران خان نے کسی کو نہیں نکالا، کپتان نے صرف فیلڈنگ تبدیل کی ہے، جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہیں اور رہیں گے۔
شیخ رشید نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا جہانگیر ترین اور عمران خان میں فاصلے بڑھ جائیں گے، 25اپریل کو فرانزک رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا کون ملوث تھا۔
محکمہ ریلوے کے متعلق شیخ رشید نے بتایا کہ ملازمین کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مغلپورہ ورکشاپ میں10 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں ۔ ورکشاپ میں کرونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملازمین کو 12 اپریل چھٹی دے دی گئی ہے۔ ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ٹرینیں وزیراعظم کی ہدایت پر بند ہیں، لیکن اگر وہ حکم دیں تو 20 ٹرینیں چلا سکتے ہیں تاہم مال بردار گاڑیاں باقاعدگی سے چل رہی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، 50 سال سے زائد عمر کے مزدور درخواست دے کر چھٹی پر جاسکتے ہیں، مزدوروں نے کوچز کو ٹھیک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ قلی کے سماجی تحفظ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، قلی 8171 پر میسج کر کے 12 ہزار روپے حاصل کرسکیں گے، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔