سندھ میں 20 لاکھ راشن بیگز تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔فائل فوٹو
سندھ میں 20 لاکھ راشن بیگز تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کو گیس دینے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گیس بحران سندھ میں ہے لہذا صوبے کو اس کے حصے کی گیس دی جائے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے، سندھ کو اس کے حصے کی گیس دی جائے، گیس بحران سندھ میں ہے، گھریلو صارفین کو گیس نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق سندھ کو اسکے حصے کی گیس ملنی چاہیے، وزیراعظم کو خط لکھا تھا کہ سندھ کو اس کا حصہ دیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس سے رابطہ کیا، انہوں نے کہا کہ وفاق گیس نہیں دے رہا، سندھ سے 2900 ایم ایم سی ایف ڈِی گیس پیدا ہورہی ہے۔

سندھ کی مجموعی گیس کھپت 1500ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہے، وزیراعظم نے پہلے خط کا جواب نہیں دیا آج دوبارہ خط لکھ دیا۔