اردن کے شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان کو خصوصی طور پر فون کر کے ان کو بھارت کیساتھ موجودہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
شاہ عبداللہ نے کشیدہ معاملات سے نمٹنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی اور پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر ثالتی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ثالثی کی پیشکش پر شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کیا اور انھیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا بنیادی ایجنڈا امن کا قیام اورغربت کا خاتمہ ہے جبکہ دوسری جانب بھارت کا جنگی جنون خطہ میں امن کے لیے خطرہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے۔ اردن نے شاہ نےکشیدگی میں کمی کے لیے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا۔