نیوکراچی کے علاقے سیکٹر الیون ای میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھا ر آلے کے وار کرکے لڑکی کو قتل کردیا جبکہ گھر میں موجود اس کے چھوٹے بھائی کو بھی زخمی کیا۔پولیس کے مطابق گھر سے لڑکی اور اس کے بھائی کا موبائل فون بھی غائب ہے۔2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔واضح رہے کہ مقتولہ لڑکی کی والدہ کی 10 سال قبل طلاق ہوگئی تھی۔بچوں کی والدہ فیکٹری میں ملازمت کرتی ہیں اور واردات کے وقت بھی فیکٹری میں موجود تھیں۔