کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں کی پارٹی ہے، آج محنت کشوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی دفعہ مزدوروں کیلئے قوانین بنائے، آمروں اور ان کے ساتھیوں نے کبھی مزدوروں کی بات نہیں کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 15یا 16ہزار میںمزدوروں کا گزارا نہیں ہوتا، مزدوروںکی وجہ سے ملک کا پہیہ چلتا ہے، ان کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔