شہباز شریف معافی مانگنے کے بجائے رانا ثنااللہ سے استعفیٰ لیں۔محمود الرشید

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے کہاکہ شہباز شریف خواتین کی اگر واقعی عزت کرتے ہیں تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے معافی مانگنے کی بجائے ان سے استعفیٰ لیں، جس نے جرم کیا اسکے معافی مانگنے تک اسمبلی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ رانا ثنا اللہ کے استعفے اور خواتین سے معافی مانگنے تک اسمبلی اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔