لندن:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااورماہر قانون نعیم بخاری لندن میں انڈرگراؤنڈا سٹیشن کے پلیٹ فارم پر گر کر زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں سینٹ میریز اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میںماہرقانون اور رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم بخاری لندن میں موجود ہیں جہاں ان کے ساتھ حادثہ پیش آیاہے، نعیم بخاری انڈر گرائونڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گر کر زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں سینٹ میریز کےاسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹرز نے نگہداشت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔