کل کراچی میں سورج آگ برسائے گا

کراچی : کل کراچی میںشدید گرمی کے امکان ظاہرکیے جارہےہیں، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جب کہ جمعہ کے روز کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 2 روز میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ کل ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے اوقات میں 65 سے 75 فیصد جب کہ شام کے وقت 25 سے 35 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔جبکہ تیسرے دن موسم کا دوبارہ معمول کے مطابق آنے کے امکانات ہیں۔