لندن:برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت کے بارے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے انکشافات کے بعد جوہری معاہدے پر عمل درآمد اور بھی ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اس طرح تہران کو اس کے جوہری ارادوں سے باز رکھنا ممکن ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا کہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی دعووں کی مکمل انداز میں تصدیق کی جانا چاہیے۔