لاہور: نجم سیٹھی کو اگلےسیزن میں بھی پی ایس ایل کا سربراہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے،یہ فیصلہ پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ پی ایس ایل کی آمدنی کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں میں فرنچائز کو بھی شامل کیا جائے جس کے بعد رائٹس اور اسپانسرشپ کے معاملات پر کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کیلئے بھی کمیٹی بنے گی۔فرنچائز مالکان اور پی ایس ایل انتظامیہ گیم ڈوپلمنٹ پر بات چیت کیلئے ایک بار پھر ملاقات کریں گے۔