بھارت کی مغربی و شمالی ریاستوں میں گرد کے طوفان نے تباہی مچادی، گرد کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ طوفان کے نتیجے میں 108 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرد کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات میں 73 افراد ہلاک اور 38 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔اس کے علاوہ ریاست راجستھان میں حادثات میں اب تک 35 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔جبکہ 100 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں گرد آلود ہواؤں اور جھکڑ کے بعد بارش بھی ہوئی جس کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے، درخت، کچے گھر اور چھتیں گرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔