دنیاکے 20انتہائی آلودہ شہروں میںسے 14 ہندوستان میںواقع ہیں

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیوایچ او)کے مطابق دنیا کے 20سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سے سرفہرست 14شہر ہندوستان میں ہیں جن میں دہلی ،کانپور اور وارانسی شامل ہیں۔ڈبلیوایچ او کی آج جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پی ایم 2اعشاریہ 5کی سطح کے حساب سے سال 2016میں دنیا کے 20سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں کانپور پہلے مقام پر تھا۔اس کے بعد فریدآباد ،وارانسی ،گیا ،پٹنہ ،دہلی ،لکھنؤ،آگرہ ،مظفرپور،سری نگر،گروگرام ،جے پور ،پٹیالہ اور جودھپور کا نمبر آتاہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایم۔10سطح کے حساب سے دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں ہندستان کے 13شہر شامل ہیں ۔