کراچی میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ 10 گھنٹے سے زائد ہو گیا

کراچی میں گرمی کی شدت زور پکڑ گئی ہے اور گرمی بڑھتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹوں کی بجلی کے بندش جاری ہے جبکہ دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد ہو گیا ہے۔کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا‘ شہر میں کیبل فالٹ اور بریک ڈاؤن کے واقعات بھی ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 10سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بلوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔لوڈشیڈنگ سے متاثر ہ علاقوں میں لیاقت آباد، لانڈھی ، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلستان جوہر،میٹرول ،سائیٹ،نارتھ کراچی، ناظم آبادسمیت شہر کے دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔