سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہوٹل سے زیادہ تر مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ہوٹل میں 200 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین بھی رہائش پذیر ہیں۔اس کے علاوہ وہاں مصر، شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین بھی موجود ہیں۔