کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں ہر ایک کوسیاست کی اجازت ہے، ایم کیوایم کو پوری اجازت ہے ادھر ادھر سے لوگوں کو جمع کرکے جلسہ کرلیں، لیکن ہم 22 اگست سے پہلے والے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کالا دور گزر گیا، 80 کی دہائی کا کالا دور22 اگست 2016 کو ایم کیوایم والوں نےخود ختم کیا، ہم 80 کی دہائی کے کالے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹنکی گراؤنڈ کسی نے نہیں سنا تھا، بلاول نے جلسہ کیا تو ایم کیوایم کو بھی ٹنکی گراؤنڈ یاد آیا، میں کچھ کہوں گا توایم کیوایم کہے گی ان کا جلسہ خراب کررہا ہوں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’عوام نفرت پھیلانے والوں کومسترد کرچکے ہیں، کراچی کے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے، جو پمفلیٹ تقسیم کیے گئے ان سے کچھ نہیں ہوگا، پہلے بھی ایسی باتیں کرکے کراچی کے لوگوں ورغلایا گیا، اب کراچی والے ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔