پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے، وزیردفاع

اسلام آباد:وفاقی وزیردفاع خرم دستگیرنے دوشنبے میں تاجک وزیردفاع سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر خرم دستگیر نے کہاکہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک ہونے کی وجہ سے پاکستان اورتاجکستان دونوں کو سیکیورٹی کے مشترکہ چیلنجوں اور خطرات کاسامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے د یکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے گوادر سے کاشغر اورتاجکستان تک روابط اوراتحاد کے نئے اور منفرد مواقع فراہم ہوں گے۔وزیردفاع نے انسداد دہشت گردی کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔