برطانوی ٹی وی کے مطابق19 مئی کو سینٹ جارج چیپل ونڈسر میں ہونیوالی شادی کی تقریب میں میگھن بیش قیمت گاون زیب تن کریں گی ۔تقریب میں 600 خاص مہمان مدعو ہونگے جسے دنیا بھر سے کروڑوں لوگ ٹی وی پر دیکھ سکیں گے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شہزادہ ہیری کو اپنی دلہنیا کے جوڑے کے بارے میں بالکل بے خبر رکھا گیا ہے اور شادی کے روز ہی سرپرائز دیا جائے گا ۔شاہی تقریب کو انوکھا رنگ دینے کے لئے بچے آگے آگے ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے بیٹے ننھے شہزادہ جارج شہہ بالے بنیں گے جبکہ دلہن کی سہیلیوں کی جگہ ننھی شہزادی شارلٹ میگھن کے ساتھ ساتھ ہونگی جبکہ ننھے پرنس لوئس شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔تقریب میں شہزادہ ہیری اپنی والدہ ڈائینا کو خراج تحسین پیش کریں گے۔