لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کا سیاسی شو ناکام ہوا۔سعید غنی

ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کا سیاسی شو ناکام ہوگیا، کراچی کے عوام اب متحدہ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ٹنکی گراونڈ کا 40 فیصد حصہ بھی نہیں بھر سکی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کےجلسے کے خوف نے ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ایک کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے اب پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے 12 مئی کو گلشن اقبال کراچی میں اپنے دوسرے جلسے کا اعلان کر دیا۔