مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 5کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں مظالم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، ضلع شوپیاں میںبھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر پروفیسر سمیت 5 کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کیخلاف حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے وادی میں مکمل طور پر بند ہیں،اور کشمیریوں کی جانب سے پرامن مظاہرے کئے جا رہے ہیں، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس سے 24 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 9 ہو گئی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا جس سے مزید 5 کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہدا کی شناخت پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ، صدام احمد، بلال احمد، عادل ملک، توصیف احمد اور آصف احمد میر کے نام سے ہوئی۔ پروفیسر رفیق بٹ کشمیر یونی ورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے جب کہ باقی شہید نوجوان طالب علم تھے۔