بورے والا کے قریب پولیس کی کارروائی-تین ملزمان ہلاک

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بورے والا کے قریب قتل ،ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی سنگین وارداتوں میں مطلوب 3ملزمان کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ ملزمان نے ایک روز قبل اغوا برائے تاوان کے سلسلے میں بہاولپور سےبلائے گئے ایک مقامی وکیل اور پولیس کانسٹیبل کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور فرار ہوگئے تھے۔مارے جانے والے ملزمان کی شناخت یاسر ڈوگر ولد عبدالستار ڈوگر، معراج احمد ولد ریاض احمد،محمد بوٹا ولد اعجاز احمد سکھیراکے ناموں سے ہوئی ہے،جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ رائفل 44 بور،30 بور کے پستول، میگزین، گولیاں اور واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔