کوہاٹ میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی،3 افراد جاں بحق ، 11 زخمی

کوہاٹ میں پنڈ سلطانی کے قریب تیز رفتار کوسٹر پل سے نیچے گر گئی ہے، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔