سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اگر ملک میں امن اور خوشحالی نہ ہو تو دنیا میں غلط امیج اجاگر ہوتا ہے، نواز شریف اس پاکستان کے خلاف ہیں جہاں امن نہ ہو،خوشحالی نہ ہو،ہم پاکستان کو ناکام کرنے کا پلان کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور اقتدار میں ملک آگے جا رہا تھا اسٹاک ایکس چینج عروج پر تھی لیکن ن لیگ کی اکثریت کو توڑتے توڑتے ملک کا کیا حال کر دیا گیا، اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور صرف ایک اقامہ پر ملک کے منتخب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کو نا اہل کر دیا جاتاہے، ایسے فیصلوں سے ملک ترقی نہیں کرتا۔طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن کی نہایت نازک صورتحال ہے، ہمیں سیاسی اور مذہبی انتشار سے بچنا ہو گا۔