لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران آج بھی نیب آفس پیش نہ ہوئے، علی عمران پر پاورکمپنی سے کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نیب کے طلب کرنے کے باوجود آج بھی پیش نہ ہوئے، علی عمران کو پاورکمپنی سے کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کے الزام پر نیب نے صبح 10 بجے طلب کیا تھا تاہم ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ علی عمران آج پیش نہیں ہو سکیں گے۔