سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی جو 2 صفحات پر مشتمل ہے اور اس پر 26 اپریل کی تاریخ درج ہے۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اسحاق ڈار کی طبی حالت کاجائزہ لے رہے ہیں،سابق وزیر خزانہ گردن کے مہروں اوردل کے عارضے میں مبتلا ہیں اورآزمائشی بنیادوں پران کی فزیوتھراپی کی جارہی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے 6 سے 8 ہفتے مزید فزیو تھراپی کی تجویز دی ہے، اگر فزیوتھراپی سے ان کی طبیعت نہ سنبھلی توآپریشن پرغورہوگا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ بعد اسحاق ڈارکادوبارہ معائنہ کیاجائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکوکل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھاہے۔