لاہور:ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاکہ سیاست کےلیے امن ہونا بنیادی شرط ہے،ہم تمام اختلافات کے باوجود تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ احسن اقبال کی عیادت کے لئے سروسز اسپتال آئےاور وزیر داخلہ کی خیریت دریافت کی اس موقع پر فواد چوہدری کاکہناتھاکہ سیاست میں ایک پارٹی کا دوسری پارٹی سے اختلاف معمول کی بات ہے، ہمیں چاہیے کہ تمام اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے سیاست کریں ،انہوںنے کہاکہ پاکستا ن تحریک انصاف تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،الیکشن مہم کا پرامن ہونا ضروری ہے۔