اسحاق ڈار کی 2صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی2 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے، رپورٹ پر 26 اپریل کی تاریخ درج ہے۔سپریم کورٹ میں وزیر خزانہ کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹرز نے 6 سے 8 ہفتے مزید فزیو تھراپی کی تجویز دی ہے،اسحاق ڈار گردن کے مہروں اوردل کے عارضے میں مبتلا ہیں اورآزمائشی بنیادوں پران کی فزیوتھراپی کی جارہی ہےاور اگر فزیوتھراپی سے ان کی طبیعت نہ سنبھلی توآپریشن پرغورہوگا۔