کراچی میں جلسے کیلئے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے

کراچی:کراچی میں جلسے کےلئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئیںہیں 12 مئی کو دونوں جماعتوں کی جانب سے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے اور تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، دونوں جماعتوں کے کارکنوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی جس پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بیچ بچائو کرایا۔