وزیر داخلہ احسن اقبال آئی سی یو سے کمرے میں منتقل

لاہور:وزیرداخلہ احسن اقبال کوآئی سی یوسےکمرےمیں منتقل کردیاگیا،ڈاکٹرز نے کمرےکو آئی سی یو قرار دے دیا ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق احسن اقبال کوآئی سی یو سےہ کمرے میں منتقل کرنےکامقصدانفیکشن سےبچاناہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب وہ تقریب سے خطاب کرنے کے بعد اپنی گاڑی کی طرف جارہے تھے تو احسن اقبال پر عابد نامی شخص نے گولی چلائی تھی جو وزیر داخلہ کو بازو میں لگی تھی۔